289
وزیراعظم نے ٹیلی فون کال کے ساتھ ساتھ وزیراعظم کے عہدہ سنبھالنے کے فوراً بعد بھیجے گئے مبارکبادی پیغام پر سعودی ولی عہد کا شکریہ ادا کیا.
وزیراعظم نے شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی صحت و بہبود کے لئے نیک خواہشات اور دعاؤں کا بھی اظہار کیا اور کہا کہ پاکستان کے عوام شاہ سلمان اور ولی عہد کے لئے بے پناہ محبت اور احترام رکھتے ہیں. انہوں نے رمضان المبارک کے بابرکت مہینے پر سعودی قیادت کے ساتھ ساتھ سعودی عوام کو بھی مبارکباد دی.
وزیراعظم نے مزید کہا کہ پاکستان کو سعودی عرب کے ساتھ اپنے تاریخی، گہرے اور برادرانہ تعلقات پر فخر ہے.