اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) : پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں 0-2 کی برتری حاصل کر لی۔
راولپنڈی میں کھیلے گئے ون ڈے سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان نے 337 رنز کا مطلوبہ ہدف 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔
پاکستان کی جانب سے فخر زمان شاندار 180 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان 54 رنز بنا کر ناقابل شکست پویلین لوٹ گئے۔کپتان بابر اعظم 65، امام الحق 24 اور عبداللہ شفیق 7 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں
فخر کی شاندار سنچری، پاکستان کی نیوزی لینڈ کو پہلے ون ڈے میں 5 وکٹوں سے شکست
نیوزی لینڈ کی جانب سے میٹ ہنری، ہنری شپلے اور ایش سودی نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔اس سے قبل پاکستان کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے نیوزی لینڈ نے مقررہ 50 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 336 رنز بنائے۔کیویز کی جانب سے ڈیرل مچل 119 گیندوں پر 129 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے۔ کپتان ٹام لیتھم نے 98 رنز بنا کر نروس نائنٹیز کا شکار ہو گئے ۔
مزید پڑھیں
پاکستان کی ون ڈے کرکٹ میں 500 فتوحات مکمل
دونوں بلے بازوں کے درمیان 183 رنز کی ریکارڈ شراکت قائم ہوئی۔چاڈ بوز 51، ول ینگ 19 اور مارک چیپ مین 1 رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔جیمز نیشم 17 اور ہنری نکلز 6 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹ گئے۔پاکستان کی جانب سے حارث رؤف نے 4 جبکہ نسیم شاہ نے 1 وکٹ حاصل کی۔