اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے احتجاج کے پیش نظر راولپنڈی میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی جبکہ لیاقت باغ کے باہر کنٹینرز بھی لگائے گئے۔.
لیاقت باغ کے گیٹ کو رکاوٹیں کھڑی کرکے اور خاردار تاریں لگا کر مکمل طور پر سیل کر دیا گیا جبکہ مری روڈ کے اطراف میں کنٹینرز بھی لگائے گئے ہیں، مری روڈ سے لیاقت باغ جانے والی سڑکوں کو بھی کنٹینرز سے بند کر دیا گیا ہے۔.
ذرائع کا کہنا ہے کہ فیض آباد میں کنٹینر رکھ کر مری روڈ کو بلاک کر دیا گیا، ملازمین اور تاجروں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے جبکہ آج راولپنڈی میں موبائل سروس بھی جزوی طور پر بلاک کر دی جائے گی۔.
پی ٹی آئی کے ممکنہ احتجاج کے پیش نظر راولپنڈی صدر سٹیشن سے آئی جے پی سٹیشن تک میٹروبس سروس مکمل طور پر بند رہے گی جبکہ اسلام آباد کے آئی جے پی سٹیشن سے پاک سیکرٹریٹ تک میٹروبس سروس کام جاری رہے گی۔.۔
دوسری جانب مری موٹروے کو بھی عام ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا، سڑک بند ہونے کی وجہ سے سامان کی گاڑیاں بھی پھنس گئیں جس کی وجہ سے کروڑوں روپے کا سامان خراب ہونے کا خدشہ ہے
مری سے اسلام آباد تک سڑکیں بند ہونے کی وجہ سے شہری مری میں پھنس گئے، مری ٹریفک پولیس شہریوں کو متبادل راستے فراہم نہ کرسکی جس کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔.
65