پنجاب اور خیبر پختونخوا انتخابات سے متعلق از خود نوٹس جلدبازی میں لیا گیا، 2 ججز کا اختلافی نوٹ

 

   اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) پنجاب اور خیبر پختونخوا اسمبلیوں کے انتخابات سے متعلق از خود نوٹس میں 2جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس جمال خان مندوخیل نے فیصلے سے اختلاف کیا ہے۔ سپریم کورٹ نے پنجاب اور خیبر پختونخوا اسمبلیوں کے انتخابات سے متعلق از خود نوٹس کے فیصلے میں کہا ہے کہ پنجاب اور خیبر پختونخوا اسمبلیوں کے انتخابات 90 روز میں ہوں گے۔

سپریم کورٹ نے 3 – 2 سے فیصلہ دیا ہے، جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس جمال خان مندوخیل نے فیصلے سے اختلاف کیا ہے۔ عدالت عظمی کی جانب سے جاری فیصلے میں دونوں فاضل جج صاحبان کے اختلافی نوٹ کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ فیصلے میں شامل مشترکہ اختلافی نوٹ میں کہا گیا ہے کہ ازخود نوٹس لینے کی کوئی وجہ نظرنہیں آتی، ازخود نوٹس کا اختیار سپریم کورٹ کو استعمال نہیں کرنا چاہیے تھا، از خود نوٹس جلدبازی میں لیا گیا

۔ اختلافی نوٹ میں لکھا گیا ہے کہ ظہور الہی اور بے نظیر بھٹو کیس کے فیصلے اس بارے میں واضح ہے کہ جب ایک درخواست موجود ہو تو پھر اس کیس میں جلدی نہ ہو لیکن پہلے سے موجود درخواستوں کو جلدی سننے کی کوشش کی گئی۔ ہائی کورٹس میں اسی طرح کا کیس زیر سماعت ہے، معاملہ ہائی کورٹس میں تھا تو سپریم کورٹ نوٹس نہیں لے سکتی تھی سپریم کورٹ ایک سب سے بڑی کورٹ ہے اس کو ان معاملات میں مداخلت نہیں کرنی چاہیے، 90روز میں انتخابات کرانے کی درخواستیں مسترد کی جاتی ہیں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھURDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca