سینیٹر افنان اللہ نے شیر افضل مروت کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست دی تھی۔
پروگرام کے دوران پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین کے وکیل شیر افضل مروت اور مسلم لیگ ن کے رہنما سینیٹر افنان اللہ کے درمیان ہاتھا پائی ہوئی جس کے دوران دونوں نے لاتوں اور گھونسوں کا آزادانہ استعمال کیا۔
ایکسپریس نیوز کے پروگرام ‘کل تک میں سینیٹر افنان اللہ اور پی ٹی آئی کے وکیل شیر افضل مروت نے شرکت کی جس میں دونوں مہمانوں کے درمیان تلخ جملوں سے جھگڑا شروع ہوگیا۔ سینیٹر افنان اور شیر افضل مروت کے درمیان ایک دوسرے کے رہنماؤں سے متعلق جملوں کا تبادلہ ہوا، جس پر پی ٹی آئی کے وکیل نے پروگرام کے دوران کھڑے ہو کر لیگی رہنما کو تھپڑ رسید کردیا۔
پی ٹی آئی وکیل شیر افضل اور ن لیگی سینیٹر افتان اللہ میں ہاتھا پائی#Expressnews #Pakistan #News #AfnanUllah #KalTak #SherAfzal pic.twitter.com/XtMsPr44Pv
— Express News (@ExpressNewsPK) September 28, 2023