شاہ رخ خان کی میگا تھرلر ایکشن فلم ‘جوان کی ریلیز قریب،مداح پرجوش

اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی میگا تھرلر ایکشن فلم ‘جوان کی ریلیز قریب ہے اور مداحوں میں پرجوش ہو رہا ہے۔
جولائی میں فلم کا مختصر ٹیزر ریلیز ہونے کے بعد فلمی تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ کنگ خان کی نئی فلم بلاک بسٹر ‘پٹھان کو بھی پیچھے چھوڑ سکتی ہے۔

بھارتی میڈیا ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ ‘جوان اداکار کے شوبز کیرئیر کی مہنگی ترین فلم بن گئی ہے اور اس کا بجٹ 300 کروڑ تک پہنچ گیا ہے۔

شاہ رخ خان کی کمائی کتنی ہے؟ان کی نئی فلم پٹھان کب ریلیز ہوگی؟

ذرائع کے مطابق شاہ رخ خان اور فلمساز ایٹلی فلم بینوں کو بڑے بجٹ کے ساتھ سینما اسکرین پر بڑا ایکشن دکھانے کے لیے پرعزم تھے، اس لیے بجٹ پر پابندی نہیں لگائی گئی۔
اداکار جانتے تھے کہ ‘پٹھان ہندوستانی باکس آفس کو بدحالی سے نکالے گی اور وہ چاہتے تھے کہ نئی فلم ‘پٹھان سے بھی زیادہ کامیاب ہو۔
فلم میں دھماکہ خیز ایکشن سین شوٹ کرنے کے لیے گرین اسکرین کے بجائے بڑے سیٹ بنائے گئے تھے تاکہ شائقین حقیقی مناظر دیکھ سکیں۔
ایکشن اور میگا تھرلر فلم 7 ستمبر کو ریلیز ہونے والی ہے اور اس میں دیپیکا پڈوکون بھی ایک مختصر کردار میں نظر آئیں گی

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔