اردو رلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )پٹرول کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام کو منتقل کردیاوزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اپنے وعدے کے مطابق تیل کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ جلد عوام تک پہنچایا۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ اتحادی حکومت نے عوام سے کیے گئے وعدے کے مطابق تیل کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ فوری طور پر عوام کو منتقل کیا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ معاشی صورتحال بہتر ہوتے ہی عوام کو ریلیف فراہم کرتے رہیں گے۔ ۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے گزشتہ روز پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا تھا۔
In line with my commitment to the nation, the coalition government has been swift to transfer the benefit of reduction in oil prices to the masses. We will continue to provide relief as soon as we have financial cushion to do so. I believe in honest conversation with the nation.
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) July 15, 2022