سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ کا فیصلہ نہیں مانتے،عدالت گھر بھیجے گی تو تیار ہوں، شہباز شریف 

 

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب  نیوز )وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ کا فیصلہ نہیں مانتے، چار، تین کا فیصلہ تسلیم کرتے ہیں۔ اگر وہ مجھے گھر بھیج دیں تو میں ہزار بار جانے کو تیار ہوں۔ ہاں مگر میں ایوان کا ایمان نہیں توڑوں گا۔ پارلیمنٹ کے تقدس کو چیلنج کرنا انصاف نہیں۔

قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لینے کے بعد خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ملک سنگین مسائل سے دوچار ہے، 2018 میں پاکستان کی معیشت تیزی سے ترقی کر رہی تھی، جس کے بعد انتخابات ہوئے، جنوبی پنجاب کے کچھ لوگوں کو ٹکٹ دینے پر مجبور کیا گیا، ان لوگوں کو تھپڑ مارا گیا اور آر ٹی ایس کیسے بند ہوا؟

الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم ، انتخابات 14مئی کو ہوں گے ، سپریم کورٹ کا فیصلہ

ایک شخص ثاقب نثار نے حکم دیا کہ ووٹوں کی دوبارہ گنتی نہیں ہوگی سابق وزیراعظم نے  دھاندلی کی تحقیقات کا وعدہ کیا تھا، آج پانچ سال گزر گئے، ایوان سے کہتا ہوں کہ مینڈیٹ چوری کا پتہ لگانے کے لیے دھاندلی کی تحقیقات کی جائیں۔

شہباز شریف نے کہا کہ جب ہم نے اقتدار سنبھالا تو چیلنجز تھے، جب آئی ایم ایف سے ہمارے مذاکرات تیزی سے چل رہے تھے، عمران خان نے دونوں وزرائے خزانہ سے معاہدے میں مشکلات پیدا کرنے کا کہا، یہ سازش ہے جو ابھی تک جاری ہے  ہمیں امپورٹڈ حکومت کہا گیا، وزارت خارجہ کی کوششوں سے روس سے سستا تیل جلد پاکستان آئے گا۔

عدالتی فیصلہ خلاف آئین، 14 مئی کو الیکشن کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، وکیل الیکشن کمیشن

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت ہوتی تو کیا روس ہمیں تیل دیتا، یہ سب سے بدترین سازش ہے جو پاکستان کے خلاف کی گئی، اب طارق رحیم، ثاقب نثار کی گفتگو میں سازش سامنے آگئی ہے،  سابق چیف جسٹس شیخ رشید  کے پولیٹیکل ایجنٹ بن گئے، ثاقب نثار نے ڈھائی سال تک دن رات سوموٹو لے کر قوم کا مورال خراب کیا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ میرے نہیں پاکستان کے خلاف سازش ہے۔ یہ نہیں ہو سکتا کہ پارلیمنٹ قانون بنائے اور عدلیہ اس پر حکم امتناعی دے ۔ آئین بنانا اور اس میں ترمیم کرنا پارلیمنٹ کا اختیار ہے اگر پارلیمنٹ مجھے پابند کرے تو میں اس کے ساتھ کھڑا ہوں۔

 

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com