اداروں کیخلاف بیان بازی کیس، عمران خان پیشی کیلئے اسلام آباد روانہ

اردوورلڈ کینیڈا (ویب نیوز )پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان عسکری تنظیموں کے خلاف بیان دینے کے کیس میں پیشی کے لیے آج اسلام آباد روانہ ہوگئے۔

عمران خان کی جانب سے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست ضمانت دائر کی جائے گی، درخواست کی سماعت آج کے لیے مقرر کرنے کی استدعا کی جائے گی۔
عمران خان کا قافلہ زمان پارک سے اسلام آباد کے لیے روانہ ہوا۔
یاد رہے کہ عمران خان کے خلاف عسکری اداروں کے خلاف بات کرنے کا مقدمہ 7 اپریل کو تھانہ رمنا میں مجسٹریٹ منظور احمد کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا۔

 

پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ اسلام آباد پولیس عمران خان کی پیشی پر سیکیورٹی کے موثر اقدامات کرے گی، امید ہے عمران خان اور ان کے ساتھی پیشی کے دوران قانون کا احترام کریں گے۔

ترجمان پولیس کا کہنا تھا کہ مقدمات کا فیصلہ عدالتوں کو قانون کے مطابق کرنا ہے، مقدمات کی نظر میں سب برابر ہیں، کسی کی بھی امتیازی حیثیت نہیں ہے۔

 

ہمیں فالو کریں