نگران وزیر اعظم کی تقرری،شہباز شریف نے اپوزیشن لیڈر کو خط لکھ ڈالا

اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )نگران وزیراعظم کی تقرری کے معاملے پر مشاورت کا عمل شروع کرنے کے لیے وزیراعظم شہباز شریف نے اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض کو خط لکھ دیا۔یاد رہے کہ گزشتہ روز قومی اسمبلی کی تحلیل کے بعد مخلوط حکومت ختم ہوگئی تھی تاہم نگراں وزیراعظم کے تقرر تک شہباز شریف آئینی تقاضے کے مطابق وزارت عظمیٰ کے فرائض سرانجام دیتے رہیں گے۔

اپوزیشن لیڈر کو لکھے گئے خط میں وزیراعظم نے کہا کہ آپ کو معلوم ہے کہ صدر نے قومی اسمبلی تحلیل کر دی ہے، نگراں وزیراعظم کا تقرر ہونا ہے، میں آپ کو سے مشاورت کی دعوت دیتا ہوں۔
خط میں وزیراعظم شہباز شریف نے آئین کے آرٹیکل 224 کا بھی حوالہ دیا ہے۔
دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کا خط اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض کو موصول ہوگیا ہے۔
واضح رہے کہ نگراں وزیراعظم کے لیے وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کے درمیان 3 دن تک مشاورت ہوسکتی ہے

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com