امریکہ میں فائرنگ ،8 بچوں کو ابدی نیند سلا دیا گیا

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )  امریکی ریاست لوزیانا میں ایک شخص نے فائرنگ کرکے 8 بچوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا

پولیس کی جوابی کارروائی میں حملہ آور مارا گیا۔فائرنگ کا واقعہ لوزیانا کے شہر شریوپورٹ میں پیش آیا، پولیس حکام نے بتایا کہ حملہ آور نے ایک ہی علاقے کے 3 مختلف گھروں کو نشانہ بنایا، فائرنگ کے نتیجے میں 8 بچے زندگی کی بازی ہار گئے ، ہلاک بچوں کی عمریں ایک سے 14 سال کے درمیان بتائی جارہی ہیں۔واقعے کے بعد ملزم نے فرار ہونے کی کوشش کی تاہم پولیس نے فائرنگ کے تبادلے میں اسے ہلاک کر دیا۔پولیس نے ابتدائی تحقیقات کے مطابق فائرنگ کی وجہ گھریلو تنازع کو قرار دیتے ہوئے بتایا کہ مقتولین میں سے اکثر کا تعلق حملہ آور کے اپنے خاندان سے تھا۔حکام کے مطابق واقعے کی تحقیقات جاری ہیں جبکہ علاقے میں سکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    📰 اقوامِ متحدہ سے تازہ ترین اردو خبریں