152
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) پنجاب سمیت ملک بھر میں جان بچانے والی ضروری ادویات کی شدید قلت پیدا ہوگئی ہے۔
پنجاب سمیت ملک بھر میں فارماسیوٹیکل کمپنیوں کی جانب سے غیر اعلانیہ پیداوار بند ہونے سے جان بچانے والی ادویات سمیت دیگر کئی ادویات نایاب ہو گئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں
پیناڈول کی پیداوار بند ، پاکستان میں ادویات کا بحران سنگین ہونے کا خدشہ
محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق صوبے کے 41 اضلاع کے میڈیکل سٹورز اور فارمیسیوں میں کینسر، امراض قلب اور اعصابی امراض کی ادویات بھی دستیاب نہیں ہیں۔
ادویہ سازی کی صنعت کے مطابق ادویات کی پیداواری لاگت حکام کی جانب سے دی گئی قیمت سے زیادہ ہے جس کے باعث ملٹی نیشنل اور مقامی ادویہ ساز کمپنیوں نے ضروری ادویات کی تیاری بند کردی ہے۔حکام نے خبردار کیا ہے کہ ادویات کی قلت کے سنگین نتائج ہو سکتے ہیں۔
مزید پڑھیں