انہوں نے کہا کہ کلاؤڈ سیڈنگ کا پہلا مشن کچھ عرصہ قبل کیا گیا تھا، شاہدرہ اور مریدکے کی جانب بادلوں کو بھیجا گیا تھا، لاہور کے بیشتر مقامات پر بارش ہوئی ہے، مصنوعی بارش کے دوران 48 فلیئرز فائر کیے گئے۔محسن نقوی نے کہا کہ متحدہ عرب امارات نے مصنوعی بارش کی حمایت کی، ہم نے مصنوعی بارش کے لیے کوئی خاص رقم خرچ نہیں کی، صرف پانی خرچ کیا گیا۔ کہ مصنوعی بارش سے صحت کو کوئی نقصان نہیں، اگر نقصان ہوتا تو دبئی اور امریکہ جیسے ممالک نہ کرتے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ مصنوعی بارش کا تجربہ ہمارے لیے بہت اہم تھا اور اس کے نتائج رات تک سامنے آئیں گے۔ لاہور میں آج مصنوعی بارش ہوئی ہے۔ یہ تجربہ نیا ہے۔ آئندہ کا فیصلہ کریں گے، اب بھی اس کے اثرات مانیٹر کر رہے ہیں، شہر میں جلد سموگ ٹاور بھی لگائے جائیں گے۔نگراں وزیراعلیٰ نے کہا کہ مصنوعی بارش کے لیے متحدہ عرب امارات حکومت کے دو طیاروں نے کام کیا اور ہم نے خاموشی سے بارش کی، ہم کوئی ب مزگی نہیں چاہتے تھے
262