آفیشل سیکرٹ ایکٹ کیس میں عدالت نے اڈیالہ جیل کے سپرنٹنڈنٹ کو چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کو 4 اکتوبر کو پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔
عمران خا ن نے آفیشل سیکرٹ ایکٹ اور آرمی ترمیمی ایکٹ کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا
سائفر کیس کا چالان داخل کرنے کے بعد جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے نوٹس جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ گواہوں کے بیانات ملزم کو نوٹس جاری کرنے کے لیے کافی ہیں، چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی اڈیالہ جیل میں قید ہیں، دونوں پیش ہوں گے۔ اس سلسلے میں سپرنٹنڈنٹ جیل کو نوٹس جاری کیا گیا ہے۔
صدر علوی بلوں پردستخط نہ کرنے کا ٹویٹ ،آئین اورقانون اس حوالے سے کیا کہتا ہے ؟
عدالت نے پی ٹی آئی کے وکیل خالد یوسف کی جانب سے دائر سائفر کیس کی نقول فراہم کرنے کی استدعا منظور کرلی، عدالتی عملے کا کہنا ہے کہ چالان کی نقول پرسوں فراہم کردی جائیں گی۔