اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی ضمانت کی 9 درخواستیں منظور کر لیں

 

چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس طارق محمود جہانگیری نے چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواستیں منظور کر لیں۔
ان مقدمات میں 9 مئی کے تین مقدمات، اسلام آباد میں احتجاج کے تین مقدمات، توشہ خانہ جعلسازی، دفعہ 144 کی خلاف ورزی اور اقدام قتل کا مقدمہ شامل ہے۔
سیشن کورٹ اور انسداد دہشت گردی کی عدالت نے عدم تعمیل پر ضمانتیں خارج کر دی تھیں۔

ہمیں فالو کریں