اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) سعودی عرب میں عازمین حج کی سہولت کے لیے الیکٹرک اسکوٹرز کے لیے خصوصی ٹریکس بنائے گئے ہیں۔عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق عازمین حج کے لیے 1.2 کلومیٹر کے تین ٹریک بنائے گئے ہیں۔
موٹر سائیکل کا پہلا ٹریک مزدلفہ اور منی کے درمیان ہے جبکہ دوسرا جمرات پل تک جانے کے لیے بنایا گیا ہے، تیسرا ٹریک جمرات جانے والے ٹریک پر مبنی ہے۔سعودی وزارت اسلامی امور نے منیٰ کی مسجد الخیف میں عازمین کے استقبال کے لیے تیاریاں مکمل کر لی ہیں، الخیف مسجد میں 25 ہزار نمازیوں کی گنجائش ہے۔