پاکستان کو شکست، سری لنکا نے سیریز برابر کر دی

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )سری لنکا نے پاکستان کو دوسرے اور آخری ٹیسٹ میں شکست دے کر سیریز ایک ایک سے برابر کر دی

سری لنکا کی جانب سے دیے گئے 508 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستانی بیٹنگ لائن بری طرح فلاپ ہوگئی اور بابر اعظم کے علاوہ کوئی بھی بلے باز لنکن بولرز کا سامنا نہ کرسکا، پوری ٹیم 261 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

گال کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ کے آخری روز پاکستان نے اپنی دوسری اننگز 89 رنز دو کھلاڑی آٹ سے شروع کی

دوسری جانب قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے اپنے اسکور کو آگے بڑھاتے ہوئے ففٹی اسکور کی اور وہ 81 رنز بنانے کے بعد آٹ ہوئے جب کہ محمد رضوان نے 37 رنز بنائے۔

فواد عالم ایک رن بنا کر رن آٹ ہوئے اور آغا سلمان 4 رنز بنا کر مہمان رہے۔ یاسر شاہ 27 رنز بنا کر جے سوریا کا شکار بنے۔ پاکستان کے آئوٹ ہونے والے آخری کھلاڑی نسیم شاہ تھے جو 18 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے۔

سری لنکا کی جانب سے پربھات جے سوریا نے 5 کھلاڑیوں کو آٹ کیا جبکہ رمیش مینڈس نے 4 کھلاڑیوں کو آٹ کیا اور ایک پاکستانی کھلاڑی رن آٹ ہوا۔

سری لنکا نے پہلی اننگز میں 378 رنز بنائے تھے جس کے جواب میں پاکستان اپنی پہلی اننگز میں 231 رنز بنا سکا تھا جب کہ سری لنکا نے اپنی دوسری اننگز 360 رنز 8 کھلاڑی آئوٹ پر ڈکلیئر کرتے ہوئے پاکستان کو 508 رنز کا ہدف دیا۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    https://lahoremeat.ca/
    halal meat in calgary

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca