الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ استحکام پاکستان پارٹی کو الیکشنز ایکٹ 2017 کے سیکشن 208، 209 (3) اور الیکشن رولز 2017 کے رول 158 (2) کے تحت رجسٹر کیا گیا ہے۔
اس نئی جماعت کی رجسٹریشن کے بعد الیکشن کمیشن میں رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں کی کل تعداد 172 ہو گئی ہے۔
استحکام پاکستان پارٹی کے علاوہ الیکشن کمیشن نے حال ہی میں مزید تین جماعتوں کو رجسٹر کیا ہے، جن میں خادمین سندھ، پاکستان کسان لیبر پارٹی اور تحریک احساس پاکستان شامل ہیں۔
استحکام پاکستان پارٹی کی رجسٹریشن کا عمل مکمل ہونے پر تمام کارکنان اور قیادت مبارک باد کی مستحق ہے.
انشاءاللہ استحکام پاکستان پارٹی ملک میں استحکام اور ترقی کی ضامن بنے گی. pic.twitter.com/FasqfoMjul— Istehkam-E-Pakistan Party (@istehkamPK) October 5, 2023
استحکام پاکستان پارٹی جون میں پی ٹی آئی کے ناراض رہنما جہانگیر ترین نے بنائی تھی، جو پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان کے قریبی ساتھی رہے ہیں۔
استحکام پاکستان پارٹی کی سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اپنی پارٹی کو "موجودہ گھٹن والے سیاسی ماحول میں تازہ ہوا کا سانس” قرار دیا۔
دوسری جانب الیکشن کمیشن نے سندھ اور بلوچستان کے چیف سیکریٹریز کو خط لکھ کر سابق صوبائی کابینہ کے ارکان اور سیاسی رہنماؤں سے پروٹوکول اور سیکیورٹی مراعات واپس لینے کی ہدایت کی ہے۔