سپریم کورٹ کو آئینی تحفظ حاصل ہے، من مرضی کی قانون سازی نہیں ہوسکتی، شیخ رشید

سپریم کورٹ کو آئینی تحفظ حاصل ہے، عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کی آزادی کو آئینی تحفظ حاصل ہے، من مانی قانون سازی نہیں ہو سکتی۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ انتخابات اکتوبر، نومبر میں ہوں گے۔

سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ پنجاب کا سیاسی کچرا گٹر میں پھینکیں گے

۔ نیب کی پسندیدہ ترمیم بھی ختم، بیرون ملک رہنے والوں کو بھی ووٹ کا حق مل جائے گا۔ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہداء کو انصاف ملے گا۔ قومی اثاثے بیچنے سے پہلے ان کا کھیل ختم ہونا چاہیے۔ من مانی قانون سازی نہیں ہوگی، نہ نواز شریف آئیں گے۔ انتخابات اکتوبر اور نومبر میں ہوں گے۔

سپریم کورٹ کے اختیارات سے متعلق وزراء کے بیانات پر ردعمل دیتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ سپریم کورٹ کی آزادی آئینی طور پر محفوظ ہے، اس کے اختیارات بڑھائے جا سکتے ہیں کم نہیں کیے جاسکتے۔ سپریم کورٹ کو قاتل عدلیہ کہا گیا۔ سپریم کورٹ کو جیب کی گھڑی، ہاتھ کی چھڑی نہیں بنایا جا سکتا اور نہ ہی گورنر راج لگایا جا سکتا ہے

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھURDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca