بھارتی سپریم کورٹ نے توہین آمیز بیان دینے والی حکمران جماعت بی جے پی کی سابق ترجمان نوپور شرما کو ریلیف دے دیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سپریم کورٹ نے پولیس کو 9 مقدمات میں نوپور شرما کو گرفتار کرنے سے روک دیا۔
سپریم کورٹ نے ریاستی حکومتوں کو حکم دیا ہے کہ وہ نوپور کے خلاف درج تمام ایف آئی آر کو یکجا کریں۔
بھارتی سپریم کورٹ نے بھی اگلی سماعت تک نوپور کے خلاف نیا مقدمہ درج کرنے سے روک دیا ہے۔
واضح رہے کہ حکمران جماعت بی جے پی کی سابق ترجمان نوپور شرما نے ایک بھارتی چینل پر توہین آمیز بیان دیا تھا، جس پر نوپور شرما کے خلاف بھارت کی 8 ریاستوں میں مقدمات درج ہیں۔
نوپور شرما کے گستاخانہ بیان کے بعد بھارت سمیت دنیا بھر میں شدید احتجاج کیا گیا جب کہ اسلامی ممالک کے احتجاج کے باعث بی جے پی نے نوپور شرما کی رکنیت بھی معطل کر دی ہے۔