وزیراعظم کی زیرصدارت اتحادیوں کا اجلاس، اسمبلیوں کی مدت پوری کرنے کا متفقہ فیصلہ

 

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز) وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اتحادی جماعتوں کا اجلاس ہوا، جس میں اتحادی جماعتوں نے متفقہ طور پر اسمبلیوں کی مقررہ مدت پوری کرنے کا فیصلہ کیا۔

واضح رہے کہ 17 جولائی کو پنجاب کی 20 نشستوں پر ہونے والے ضمنی انتخاب میں تحریک انصاف نے 15 اور مسلم لیگ ن نے 4 نشستوں پر کامیابی حاصل کی تھی جب کہ ایک آزاد امیدوار کامیاب ہوا تھا۔

شکست کی وجوہات جاننے اور آئندہ کا لائحہ عمل طے کرنے کے لیے وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اتحادی جماعتوں کا اجلاس طلب کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق اتحادی جماعتوں نے فیصلہ کیا کہ قبل از وقت انتخابات اچھا آپشن نہیں ہے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ تمام اتحادی جماعتیں پنجاب میں بھی وزیراعلیٰ کو بچانے کی کوشش کریں گی۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔