50 ہزار روپے یا اس سے کم آمدنی والوں پر ٹیکس لگایاجائے،ورلڈبینک کا پاکستان کو مشورہ

عالمی بینک کا یہ بھی کہنا ہے کہ ساتویں قومی مالیاتی کمیشن کا ازسرنو جائزہ لیا جائے اور فنانسنگ پلان کا فیصلہ وفاقی اور صوبائی سطح پر کیا جائے، دکانداروں کو ٹیکس نیٹ میں لایا جائے اور ٹیکس فری آمدنی کی حد کو کم کیا جائے۔ .
اس کے علاوہ عالمی بینک نے پاکستان کو ذاتی انکم ٹیکس کے ڈھانچے کو آسان بنانے، زرعی شعبے میں ساڑھے 12 ایکڑ اراضی کے مالکان پر ٹیکس لگانے کا مشورہ دیا ہے۔
عالمی بینک کا کہنا ہے کہ مناسب تیاری اور تشخیص کے بغیر شروع کیے گئے ترقیاتی منصوبے ختم کیے جائیں۔

ہمیں فالو کریں