تحریک انصاف نے اپنے ایم این اے شیر افضل مروت کی بنیادی رکنیت ختم کردی

اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے پارٹی رہنما اور ایم این اے شیر افضل مروت کی بنیادی رکنیت ختم کردی۔پاکستان تحریک انصاف کے ایڈیشنل سیکرٹری جنرل فردوس شمیم ​​نقوی کے دستخط شدہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ڈسپلنری کمیٹی نے محسوس کیا کہ شیر افضل مروت پارٹی رولز کی پرواہ نہیں کرتے، شیرا فضل مروت خود کو پارٹی رولز سے بالاتر سمجھتے ہیں۔ اگر وہ معزز شخص ہیں تو انہیں قومی اسمبلی کی رکنیت سے بھی استعفیٰ دے دینا چاہیے۔
یاد رہے کہ پارٹی نے متنازع بیانات دینے پر جولائی کے مہینے میں شیر افضل مروت کو شوکاز نوٹس جاری کیا تھا جس پر شیر افضل مروت کی جانب سے شوکاز نوٹس کا جواب دیا گیا تھا، تاہم غیر اطمینان بخش جواب تھا پارٹی مطمئن نہیں ہوئی
شیر افضل مروت کو جاری نوٹس میں کہا گیا ہے کہ انہوں نے کسی بھی الزام کا تسلی بخش جواب نہیں دیا، پارٹی رہنماؤں کے خلاف ان کے بیانات کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا، تاہم بانی پی ٹی آئی نے پارٹی قیادت کو پارٹی پالیسی سے آگاہ کیا۔ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا حکم دیا گیا ہے۔
شیر افضل مروت کا ردعمل
دوسری جانب شیر افضل مروت نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر اپنے موقف میں کہا کہ میں پارٹی کے فیصلے کا احترام کرتا ہوں لیکن ایک بات واضح کر دوں، میں خان کا سپاہی ہوں اور رہوں گا۔ میری لیڈر کو رہا کرانے کی کوشش جاری رہے گی
انہوں نے مزید لکھا کہ میرے خلاف میرے قائد کے کان میں زہر گھول دیا گیا ہے، غلط فہمیاں پیدا کی گئی ہیں، قائد کے تعاون سے ان کے سامنے اپنا موقف پیش کرنے کی کوشش کروں گا۔ میں انہیں مطمئن کرنے کی کوشش کروں گا، اگر وہ مطمئن نہ ہوئے تو سیٹ ان کی امانت ہے اور میں اسے اسی وقت واپس کر دوں گا۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    https://lahoremeat.ca/
    halal meat in calgary

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca