شیر افضل کی رکنیت مایوسی کا پتہ نہیں ،عمران خان سے ملاقات کرکے نوٹیفکیشن واپس کرائونگا،بیرسٹر گوہر

اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے شیر افضل مروت کی پارٹی رکنیت منسوخی کے نوٹیفکیشن پر ردعمل جاری کر دیا۔پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ انہیں شیر افضل مروت کی پارٹی رکنیت کی منسوخی کا علم نہیں، وہ پی ٹی آئی کے بانی سے ملاقات کرکے ساری صورتحال عمران خان کے سامنے رکھیں گے۔
بیرسٹر گوہر علی نے کہا ہے کہ مجھے نہیں معلوم کہ کون ہدایات جاری کر رہا ہے اور کون فیصلے کر رہا ہے، میرے علم میں یہ بات نہیں آئی کہ بانی پی ٹی آئی نے ایسی کوئی ہدایات جاری کی ہوں۔
انہوں نے کہا ہے کہ جب کسی کمیٹی نے انہیں بلایا بھی نہیں تو شیر افضل مروت کی رکنیت کیسے ختم کی گئی، آج عمران خان سے مل کر یہ نوٹیفکیشن واپس کر دوں گا، شیر افضل مروت ہماری پارٹی کے رکن اور بانی پی ٹی آئی کے وفادار ہیں۔
واضح رہے کہ پی ٹی آئی نے شیر افضل مروت کی پارٹی کی بنیادی رکنیت ختم کرتے ہوئے ان سے قومی اسمبلی سے بھی مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا تھا۔
پی ٹی آئی کے ایڈیشنل جنرل سیکرٹری فردوس شمیم ​​نقوی نے نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی نے سنگین خلاف ورزیوں پر شیر افضل مروت کی پارٹی کی بنیادی رکنیت ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
رکنیت ختم کرنے کا یہ نوٹیفکیشن پی ٹی آئی نے آفیشل اکاؤنٹ سے بھی شیئر کیا جب کہ کور کمیٹی کے ارکان نے بھی شیر افضل مروت کی رکنیت منسوخی کی تصدیق کردی۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    https://lahoremeat.ca/
    halal meat in calgary

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca