166
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)پاکستان تحریک انصاف نے فواد چوہدری کی گرفتاری کے خلاف عدالت جانے کا اعلان کر دیا۔
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)پاکستان تحریک انصاف نے فواد چوہدری کی گرفتاری کے خلاف عدالت جانے کا اعلان کر دیا۔
پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کی گرفتاری پر ردعمل دیتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر نے کہا کہ فواد چوہدری کو رات کے اندھیرے میں اغوا کیا گیا، یہ بزدلی ہے۔
فواد چوہدری نے منشی کس کو کہا؟گرفتاری کیوں ہوئی، تفصیلات سامنے آگئیں
انہوں نے کہا کہ فواد چوہدری کو اس طرح حراست میں لیا گیا جیسے دہشت گرد پکڑے جاتے ہیں۔
حماد اظہر نے مزید کہا کہ مجھے بتائیں کہ کیا مارشل لا لگا ہوا ہے اور اس کا اعلان ہونا باقی ہے؟ بتاؤ فواد چوہدری کو کہاں رکھا ہے؟
عمران خان کی گرفتاری کا خدشہ،زمان پارک کے باہر کارکنان جمع، حکومت کے خلاف نعرے بازی
انہوں نے کہا کہ کیا متنازعہ نگران وزیراعلیٰ کا تقرر اسی مقصد کے لیے کیا گیا؟ اس ظلم و بربریت کا خاتمہ ہونا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ اعظم سواتی کو گرفتار کیا، کیا ان کی آواز دبائی گئی؟ فواد چوہدری کی گرفتاری کے خلاف عدالت جائیں گے۔