عمران خان کی گرفتاری کا خدشہ،زمان پارک کے باہر کارکنان جمع، حکومت کے خلاف نعرے بازی

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)چیئرمین پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم عمران خان کی گرفتاری کے خدشے کے پیش نظر پی ٹی آئی کے کارکنوں کی بڑی تعداد رات گئے زمان پارک کے باہر جمع ہوگئی۔

پی ٹی آئی کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ نے پارٹی چیئرمین کی گرفتاری کے خدشے کے پیش نظر کارکنوں کو زمان پارک کے باہر جمع ہونے کی ہدایت کردی۔

زمان پارک کے باہر جمع ہونے والے کارکنوں نے سابق وزیراعظم کے حق میں اور وفاقی حکومت کے خلاف نعرے لگائے۔

اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما اور سابق وفاقی وزیر حماد اظہر نے کہا کہ عمران خان کی گرفتاری کے لیے ماحول بنایا جا رہا ہے، حکومت ہوشیار ہو اور گرفتاری کا فیصلہ کرنے سے پہلے سو بار سوچے۔ عمران خان کی حفاظت کے لیے کارکن تعینات کیے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یقین دلانا ہوگا کہ عمران خان زمان پارک میں محفوظ رہیں گے، کسی میں عمران خان کو گرفتار کرنے کی جرات نہیں ہے۔
ادھررات دیر گئے فواد چوہدری کی گرفتار ی عمل میں لائی گئ،اطلاعات ہیں کہ فواد چوہدری کو اسلام آباد لے جایا گیا ہے۔

ہمیں فالو کریں