برطانیہ میں شدید گرمی اور ہیٹ ویو کی وارننگ جاری کر دی گئی ہے ، برطانیہ کے کئی بڑے شہروں میں درجہ حرارت 30 سے 40 ڈگری سیلسیس کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق منگل کو انگلینڈ کے جنوب مشرق میں درجہ حرارت 33 ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھ گیا جب کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں ہیٹ ویو کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ برطانیہ کے پڑوسی ممالک اسپین اور پرتگال میں درجہ حرارت 40 ڈگری تک پہنچ گیا ہے۔
اس سے قبل 25 جولائی 2019 کو برطانیہ میں سب سے زیادہ درجہ حرارت 38.7 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا تھا۔
میٹ آفس کے نیشنل کلائمیٹ انفارمیشن سینٹر کے سربراہ مارک میکارتھی کا کہنا ہے کہ یورپ بھر میں موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے شدید گرمی میں اضافہ برطانیہ میں گرم موسم کے نئے ریکارڈ کے امکانات کو بڑھا رہا ہے۔