ابتدائی بلے بازوں نے آسٹریلیا کو اچھا آغاز فراہم کیا اور بغیر کسی نقصان کے 100 رنز کی شراکت قائم کی۔آسٹریلوی اوپنرز نے ورلڈ کپ کی سب سے بڑی پارٹنرشپ، پاکستان کی باؤلنگ لائن کو آڑے ہاتھوں لیا۔ اسامہ میر کو شاداب خان کی جگہ آسٹریلیا کے خلاف قومی ٹیم کی پلیئنگ الیون میں شامل کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں
ورلڈ کپ 2023 کا بڑا اپ سیٹ، افغانستان نے دفاعی چیمپئن انگلینڈ کو ہرا دیا
ٹاس کے بعد گفتگو میں کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ ہم نے اس میچ کے لیے اچھی ٹریننگ کی ہے اور بہت اچھے پریکٹس سیشنز کیے، ہم اچھی کارکردگی دکھا کر یہ میچ جیتنے کی کوشش کریں گے اورجلدی وکٹیں لینے کی کوشش کریں گے ۔ بابر اعظم نے کہا کہ آسٹریلیا کے خلاف بلے بازوں کو اچھی پرفارمنس دینا ہوگی، ہم صرف مختلف کمبی نیشن آزما رہے ہیں، شاداب کی جگہ اسامہ میر کو پلیئنگ الیون میں شامل کیا گیا ہے۔دوسری جانب آسٹریلوی کپتان کا کہنا تھا کہ اگر ہم ٹاس جیتتے تو بولنگ کرتے۔