سماعت کے دوران نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ جیل سے کیس ختم کرنے والے ملزمان کو دوبارہ اڈیالہ جیل بھیج دیا جائے گا۔ 8مقدمات کے ملزمان پر فرد جرم عائد کی جائے گی۔ تمام مضاربہ، جعلی ہاؤسنگ ریفرنس اور کرپشن کیسز بحال کر دئیے گئے۔
احتساب عدالت کے جج راجہ قمر زمان نے ریفرنس دوبارہ کھولنے کی درخواست منظور کرلی۔ تمام 22 ریفرنسز کے ملزمان کو طلبی کے نوٹس آج متعلقہ تھانوں میں پہنچائے جا رہے ہیں۔ عدالت نے حکم دیا کہ طلبی کے نوٹس کی تعمیل بھی آج ہی کی جائے۔
عدالت نے پیر 25 ستمبر کو دوبارہ کھلنے والے 22 ریفرنسز کی سماعت کے موقع پر پولیس کی اضافی نفری بھی طلب کر لی ہے۔
114