اردو ورلڈ کینیڈا (ویب نیوز)آرمی چیف کی تقرری پرسیاست نہ کی جائے، ایساکرنے سے ادارے کو نقصان پہنچے گا
آرمی چیف کی تقرری کے حوالےسے سابق صدر کا کہنا ہے کہ تمام تھری سٹار جنرلز برابر ہیں اور فوج کی سربراہی کے لیے مکمل اہل ہیں۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ تمام تھری سٹار جنرلز فوج کی سربراہی کے لیے برابر اور مکمل اہل ہیں۔
انہوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ اگر اگلے آرمی چیف کی تقرری کا معاملہ سیاسی ہو گیا تو اس سے ادارے کو نقصان پہنچے گا۔
آصف زرداری نے اپنے بیان میں کہا کہ ہم پاک فوج کے پروموشن سسٹم پر پختہ یقین رکھتے ہیں۔ تمام تھری سٹار جرنیل فوج کی قیادت کے لیے مکمل اہل ہیں۔”
پیپلز پارٹی کے رہنما نے کہا کہ تقرری کے معاملے پر سیاست نہ کی جائے کیونکہ اس سے ادارے کو نقصان پہنچے گا، آرمی چیف کی تقرری قانون کے مطابق وزیراعظم کر یں گے
دریں اثناء حکومت اور اتحادیوں کے درمیان اعلیٰ سطح کی تقرری پر ابتدائی مشاورت کا عمل شروع ہو گیا ہے۔