کیا ٹویٹر ہمیشہ کے لیے بند ہو رہا ہے؟

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )کیا ٹویٹر ہمیشہ کے لیے بند ہو رہا ۔ٹویٹر کے نئے مالک ایلون مسک کے ٹویٹ کے بعدصارفین پریشان ہیں کہ کیا ٹویٹر ہمیشہ کے لیے بند ہو رہا ہے۔
ایلون مسک نے آج ایک قبر پر کچھ لوگوں کی تصویر ٹویٹ کی جس میں لوگوں کے چہروں پر ٹویٹر لوگو ہے ۔

ایلون مسک نے مذکورہ تصویر شیئر کرتے ہوئے کوئی وضاحت نہیں کی تاہم لوگوں نے ان کی ٹویٹ پر طرح طرح کے تبصرے کرتے ہوئے کہا کہ وہ ٹوئٹر بند نہ کریں کیونکہ اب دنیا میں اسکے بغیرکوئی مزہ نہیں رہےگا۔
اگرچہ ایلون مسک نے یہ واضح نہیں کیا کہ ان کی ٹویٹ کا مقصد کیا تھا لیکن لوگوں نے ان کی ٹویٹ پر مضحکہ خیز تبصرے شروع کر د ئیے اور ٹوئٹر بند ہونے کی بات کرتے ہوئے اپنے فالوورز کو خدا حافظ کہنا شروع کر دیا۔
سابق وزیر اطلاعات اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری ایلون مسک کی ٹویٹ پر مضحکہ خیز تبصرے اور میمز شیئر کرنے والوں میں شامل تھے۔
فواد چوہدری نے اپنی ٹوئٹ میں ایلون مسک کا ذکر کرتے ہوئے لکھا کہ لوگ ٹوئٹر کے بغیر دنیا کا تصور بھی نہیں کر سکتے لہٰذا اب ایسی چہ میگوئیاں بند کر دیں۔
ان کے علاوہ دیگر پاکستانیوں نے بھی ایلون مسک کے ٹویٹ پر مضحکہ خیز تبصرے کیے اور ایک صارف نے سوال کیا کہ ٹوئٹر بلاک کرنے کے خلاف احتجاج ہے یا نہیں؟

اسی طرح کچھ لوگوں نے میمز شیئر کیں کہ ٹوئٹر بند ہونے کے بعد حریف ایپلی کیشن انسٹاگرام کا موڈ اچھا نہیں ہے۔

کچھ لوگوں نے میمز شیئر کیں کہ ٹویٹر کے بند ہونے کے بعد ٹویٹر ملازمین سرمایہ کاروں کو ایک نئی ایپلی کیشن کا خیال پیش کریں گے۔

کچھ لوگوں نے ہالی ووڈ فلم ٹائی ٹینک کے مناظر شیئر کیے ہیں جب جہاز ڈوب جاتا ہے اور لوگ پانی میں ڈوب جاتے ہیں

کچھ صارفین نے افسوسناک ویڈیو کلپس شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ جب ٹوئٹر بند ہوگا تو وہ اپنے صرف تین فالورز کو دکھی دل کے ساتھ الوداع کہہ دیں گے۔

کچھ لوگوں نے ٹویٹ کیا کہ ایلون مسک کے ٹویٹ کے بعد آج رات سے ٹوئٹر ہمیشہ کے لیے بند ہونے کا امکان ہے۔

ہمیں فالو کریں