82
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی کمانڈر یو ایس سینٹرل کمانڈ جنرل مائیکل ایرک سے ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ملاقات میں خطے کی سیکیورٹی صورتحال سے متعلق باہمی تعاون پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے سینٹ کام جوائنٹ آپریشن سینٹر کا دورہ بھی کیا، اس موقع پر سینٹ کام اور پاک فوج کے درمیان دفاعی تربیت اور بڑھتے ہوئے رابطے کا بھی جائزہ لیا گیا۔