اردو ورلڈ کینیڈ( ویب نیوز)پنجاب کے تخت پر حکمرانی کے لیے سیاسی جنگ کا میدان تیار، پنجاب کے بیس حلقوں میں پولنگ شروع ہوگئی، ووٹنگ شام پانچ بجے تک جاری رہے گی۔
پنجاب میں ضمنی انتخابات کے لیے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ لاہور، ملتان اور بھکر میں حساس پولنگ اسٹیشنز پر رینجرز اور پاک فوج کے جوان ڈیوٹی پر موجود ہیں۔ ریٹرننگ اور پریزائیڈنگ افسران کو مجسٹریٹ کے اختیارات تفویض کیے گئے ہیں۔ بیس حلقوں میں ضمنی انتخاب کے دوران ایک سو پچھتر امیدوار آمنے سامنے ہیں، تین ہزار ایک سو چالیس پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے ہیں جہاں چار لاکھ چھیانوے ہزار سے زائد ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔