273
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )پنجاب اور خیبرپختونخوامیں انتخابات کے لیے سپریم کورٹ کے ازخود نوٹس کیس کی سماعت کرنے والا بینچ ٹوٹ گیا۔چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطابندیال کی سربراہی میں بنچ میں جسٹس اعجاز الاحسن، جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس منیب اختر، جسٹس یحیی آفریدی، جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی، جسٹس جمال مندوخیل، جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس اطہرمن اللہ شامل ہیں۔
حکمران اتحاد نے جسٹس مظاہر علی نقوی اور جسٹس اعجاز الاحسن کو 9 رکنی بینچ سے الگ کرکے فل کورٹ بنانے کی اپیل دائر کردی ہے۔گزشتہ سماعت میں چیف جسٹس نے قرار دیا تھا کہ وہ پیر کو ججوں کے معاملے پر مظاہرین کو سنیں گے۔
جسٹس جمال مندوخیل نے از خود نوٹس پر سوالات اٹھا دیے ہیں جب کہ چیف جسٹس نے پہلی سماعت میں ریمارکس دیئے تھے کہ انتخابات 90 دن میں ہونے ہیں، آئین کی خلاف ورزی برداشت نہیں کریں گے۔عدالت نے اٹارنی جنرل، چاروں صوبائی ایڈووکیٹ جنرلز، سیاسی جماعتوں بشمول PDM، پاکستان بار کونسل اور سپریم کورٹ بار کو پیر کے لیے نوٹس جاری کر دیے۔