کوئی غلط فہمی میں نہ رہے، ملک کا دفاع کرنا جانتے ہیں،شہباز شریف

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کوئی غلط فہمی میں نہ رہے، ملک کا دفاع کرنا جانتے ہیں۔شہباز شریف نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ 27 فروری 2019 کو پلوامہ حملے کا بہانہ بنا کر پاکستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی کا منہ توڑ جواب دیا گیا، جس پر قوم آج پاک فضائیہ کو زبردست خراج تحسین پیش کرتی ہے۔

 

وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ ہم سب کے ساتھ پرامن رہنا چاہتے ہیں، کسی کو غلط فہمی  نہیں ہونی چاہیے، ملک کا دفاع کرنا  بخوبی جانتے ہیں۔

واضح رہے کہ 27 فروری 2019 کو پاکستان نے پلوامہ حملے کے جھوٹے پروپیگنڈے اور لائن آف کنٹرول عبور کرنے کی غلطی پر بھارت کو آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کی صورت میں سخت جواب دیا تھا۔

ہمیں فالو کریں