پٹرول قیمتوں میں کمی کا فائدہ عام آدمی تک پہنچایا جائے، نگران وزیر اعظم

یہ ہدایات پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے عام آدمی پر پڑنے والے اثرات اور قیمتوں میں کمی کو یقینی بنانے کے حوالے سے جائزہ اجلاس کے دوران جاری کیں۔
اجلاس میں نگراں وفاقی وزراء مرتضیٰ سولنگی، گوہر اعجاز، کوثر عبداللہ ملک، سمیع سعید، محمد علی اور متعلقہ اعلیٰ حکام نے شرکت کی جبکہ نگراں وزرائے اعلیٰ محسن نقوی، جسٹس (ر) مقبول باقر، اعظم خان، چاروں صوبوں کے چیف سیکرٹریز اور اعلیٰ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔ متعلقہ اعلیٰ حکام نے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی۔
وزیراعظم کی زیر صدارت جائزہ اجلاس میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ کمی اور سمگلنگ اور بجلی چوری کے خلاف آپریشن کے نتائج سے آگاہ کیا گیا۔
حکام نے اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ کمی کے باعث مہنگائی کی شرح میں 1.7 فیصد کمی ہوئی ہے جو کہ گزشتہ ایک سال کی سب سے زیادہ کمی ہے۔
اجلاس کے دوران وزیراعظم نے ہدایت کی کہ پٹرول کی قیمت میں 12.38 فیصد اور ڈیزل کی قیمت میں 4.7 فیصد کمی کے ثمرات جلد از جلد عام آدمی تک پہنچائے جائیں۔

انہوں نے کہا کہ ڈالر کے استحکام اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی بدولت مجموعی طور پر 41 ارب روپے کی بچت ہوئی ہے جس کا ریلیف عام آدمی کو پہنچے گا۔
وزیراعظم نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی، ڈالر کی قیمت میں استحکام اور سمگلنگ کی روک تھام کے اثرات عام آدمی تک پہنچانے کے لیے چاروں صوبوں کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ذخیرہ اندوزوں اور منافع خوروں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے۔
وزیراعظم نے کہا کہ بلوچستان میں گندم کی قیمت میں 18 فیصد اور چینی کی اوسط قیمت میں 16 فیصد کمی خوش آئند ہے۔
بریفنگ میں حکام کی جانب سے اجلاس کو مزید بتایا گیا کہ انتظامیہ کی کوششوں سے ملکی سطح پر 24 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی ہوئی ہے
اجلاس میں سندھ، خیبرپختونخوا اور پنجاب کے وزرائے اعلیٰ اور بلوچستان کے چیف سیکریٹری نے اپنے اپنے صوبوں میں کیے گئے اقدامات پر بریفنگ دی۔

 

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    https://lahoremeat.ca/
    halal meat in calgary

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca