ہوائی جہاز کو گرانے کی کوشش کا الزام، امریکی پائلٹ گرفتار

 

 

امریکی میڈیا کے مطابق اتوار کی شب امریکن ایئر لائن کی پرواز 80 مسافروں کو لے کر واشنگٹن سے کیلیفورنیا جا رہی تھی کہ آف ڈیوٹی امریکی پائلٹ جوزف ایمرسن نے پرواز کو کریش کرنے کی کوشش کی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق آف ڈیوٹی پائلٹ طیارے کے کاک پٹ میں کپتان اور فرسٹ آفیسر کے پیچھے بیٹھا تھا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق طیارے میں سوار مسافروں کا کہنا تھا کہ انہیں اس واقعے کی کوئی خبر نہیں اور نہ ہی طیارے کی پرواز میں کوئی خلل پڑا، انہیں صرف اتنا معلوم تھا کہ طبی ایمرجنسی کے باعث طیارے کو لینڈ کرنا پڑا۔  کیونکہ فلائٹ اٹینڈنٹ نے بھی یہی اعلان کیا تھا۔

ہمیں فالو کریں

[uw_related_posts]