آئی سی سی ورلڈ کپ 2024 کا سب سے بڑا ٹاکرا، پاکستان اور بھارت مد مقابل

اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز) آئی سی سی ورلڈ کپ 2024 کے سب سے بڑے میچ میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت آج آمنے سامنے ہوں گے.
تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے زیر اہتمام امریکہ اور ویسٹ انڈیز کے زیر اہتمام ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے 19ویں میچ میں پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں نیویارک کے ناساؤ کاؤنٹی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں مد مقابل ہونگی
پاکستانی وقت کے مطابق میچ شام 7:30 بجے شروع ہوگا. امریکہ کے خلاف شکست کے بعد قومی ٹیم پر کافی دباؤ ہے. میگا ایونٹ کے اگلے مرحلے تک پہنچنے کے لیے پاکستان کو کسی بھی صورت میں بھارت کو ہرانا پڑے گا ورنہ گرین شرٹس کا سپر 8 کا سفر مشکل ہوگا.
بڑے میچ سے قبل پاکستانی کھلاڑیوں نے سخت مشق کی اور میدان میں اپنا خون گرم کیا، کوچز کی نگرانی میں بیٹنگ، باؤلنگ اور فیلڈنگ کی مشقیں کی گئیں. آج کے اہم میچ کے لیے قومی ٹیم کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے.
نیویارک اسٹیڈیم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ گیری کرسٹن نے کہا کہ بھارت کے خلاف میچ کے لیے پلیئنگ الیون کو ابھی حتمی شکل نہیں دی گئی لیکن پاکستانی کرکٹرز بہت باصلاحیت ہیں
انہوں نے مزید کہا کہ بھارت کے خلاف ایک نیا میچ ہے اور ہم اچھی منصوبہ بندی کے ساتھ میدان میں اتریں گے، میچ جیتنے کے لیے بیٹنگ، باؤلنگ اور فیلڈنگ بہت ضروری ہے

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    Jobs Hiring

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca