اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )الیکشن کمیشن آف پاکستان نے جمعہ کو فیصلہ کیا ہے کہ ضمنی انتخابات مقررہ وقت پر ہوں گے۔
جمعہ کو الیکشن کمیشن میں ضمنی انتخابات کے حوالے سے اہم اجلاس ہوا۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ قومی اسمبلی کے 8 اور پنجاب اسمبلی کے 3 حلقوں میں پولنگ 16 اکتوبر کو ہو گی جب کہ انتخابات کے لیے پاک فوج، رینجرز اور ایف سی کے اہلکار سیکیورٹی فراہم کریں گے۔
اس حوالے سے الیکشن کمیشن نے وزارت داخلہ کو سیکیورٹی کے تمام انتظامات کرنے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔