121
ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے ای سی ایل میں 35 ناموں کو شامل کرنے کی منظوری دی ہے، کرپشن، جرائم اور قومی خزانے کو پہنچنے والے نقصان کے معاملات میں یہ نام ای سی ایل میں شامل کیے گئے ہیں.
فرار ہونے والوں کے نام بھی ای سی ایل میں شامل کیے گئے ہیں جنہیں وفاقی کابینہ نےمنظور کیا ہے.
ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے 30 افراد کے ناموں کو ہٹانے کی بھی منظوری دی گئی، 4 افراد کو ایک بار کی اجازت کے تحت بیرون ملک جانے کی اجازت دی گئی، 26 افراد کے کیسز کو مختلف وجوہات کی بنا پر موخر کر دیا گیا.