فوجی عدالتوں کے فیصلے کیخلاف حکومت اپیل میں جائے گی،نگران وزیر اعظم 

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ  حکومت فوجی عدالتوں کے فیصلے کے خلاف اپیل کرے گی کیونکہ قانون میں تبدیلی کا حق پارلیمنٹ کو حاصل ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں اس ملک کا شہری ہوں، نگران وزیراعظم کی حیثیت سے میڈیا کے حوالے سے کوئی کردار ادا کروں تو کوئی غلط کام نہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ ایک چیلنجنگ تھیم ہے جس کے بارے میں لوگ اپنی رائے رکھتے ہیں لیکن اس کا اظہار نہیں کرتے

افغانیوں کو ملک کے نکالنے کے حوالےسےنگران وزیراعظم کا کہنا تھا کہ طورخم اور چمن بارڈر سے لاکھوں لوگ جا چکے ہیں اور بہت سے لوگ جا رہے ہیں، حکومت کی سنجیدگی دیکھ کر کاغذات نہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی ۔

انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ جہاں غیر قانونی لوگ ہوسکتے ہیں وہاں تلاشی لی جارہی ہے، ڈیڈ لائن کے بعد قانون نافذ کرنے والے ادارے کارروائی کریں گے، چیک پوسٹیں قائم کی جائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ ڈیڈ لائن کے بعد اگر کوئی پایا گیا تو اسے پکڑ کر ڈی پورٹ کر دیں گے۔

نگران وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہم افغانستان سے تعلقات بالکل نہیں توڑنا چاہتے

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

     

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2024 اردو ورلڈ کینیڈا