ورلڈ کپ،پاکستان اپنا چھٹا میچ آج جنوبی افریقہ سے کھیلے گا

پاکستان کو سیمی فائنل میں پہنچنے کی اپنی امیدوں کو زندہ رکھنے کے لیے میچ جیتنا ہو گا لیکن ٹیم کو میچ سے قبل ہی ایک دھچکا لگا ہے کیونکہ تیز گیند باز حسن علی بخار کی وجہ سے میچ کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے۔ میگا ایونٹ کے اہم میچ کے لیے پاکستانی ٹیم نے چنئی میں پریکٹس کی۔دوسری جانب جنوبی افریقہ کے ڈی کاک، ہینڈرکس، وین ڈیر ڈوسن، مارکرم اور کلاسن سب فارم میں نظر آ رہے ہیں، جب کہ جنوبی افریقہ کی جانب سے ربادا، جینسن، مہاراج اور تبریز سمیت کوئی بھی کھلاڑی کچھ بھی کر سکتا ہے۔

ہمیں فالو کریں