159
پولیس کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ پر چیئرمین پی ٹی آئی کی عدم موجودگی کے باوجود ان کے خلاف بغاوت پر اکسانے اور منصوبہ بندی کرنے کے شواہد ملے ہیں۔
پولیس کے مطابق چالان پر استغاثہ کی جانب سے اعتراضات کے بعد بغاوت کی دفعات شامل کی گئی ہیں، اس لیے چالان جمع کرانے سے قبل استغاثہ کے تمام اعتراضات دور کردیئے گئے ہیں، اب اداروں کی رپورٹ آنے کے بعد چالان پیش کیا جائے گا۔