اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا اجلاس ،مسلم رہنماؤں کاقرآن کی بے حرمتی کیخلاف احتجاج

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 78 ویں اجلاس میں ترکی، ایران اور قطر کے سربراہان مملکت نے سویڈن اور ڈنمارک میں قرآن پاک کو نذر آتش کرنے کے واقعے پر شدید احتجاج کیا اور عالمی فورم سے سخت کارروائی کا مطالبہ کیا۔ قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قرآن پاک اللہ کی مقدس کتاب ہے، جس کے ماننے والوں کی تعداد دنیا بھر میں اربوں میں ہے۔

امیر قطر کا کہنا تھا کہ مقدس کتاب کو جلانے کی کوشش کی گئی، اس توہین سے امت مسلمہ کے دل مجروح ہوئے۔ آزادی اظہار کے نام پر ایسے دانستہ واقعات کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ترک صدر طیب اردوان نے کہا کہ قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعات ناقابل برداشت ہیں۔ ایسا کرنے والے اسلامو فوبیا اور نسل پرستی کا شکار ہیں، یہ دونوں عالمی امن کے لیے خطرہ ہیں۔صدر طیب اردگان نے ایسے واقعات پر مغربی ممالک کی خاموشی پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ سمیت تمام بین الاقوامی پلیٹ فارمز کو اسلامو فوبیا کے تدارک کے لیے منظم کوششیں کرنی چاہئیں۔

ترک صدر نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل اب دنیا میں امن کی ضامن نہیں رہی، یہ کونسل 5 مستقل ارکان (امریکہ، برطانیہ، روس، چین اور فرانس) کے لیے میدان جنگ بن چکی ہے۔ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے کہا کہ مغربی ممالک میں مسلم تشخص کو زکوٰۃ ادا کی جا رہی ہے۔ قرآن پاک کی بے حرمتی سے لے کر سکولوں میں حجاب پر پابندی تک کی ہم پرزور مذمت کرتے ہیں اور عالمی فورم کو بھی کھل کر مذمت کرنی چاہیے۔ایرانی صدر نے مزید کہا کہ اسلامی رسومات کی توہین ناقابل برداشت ہے۔ باہمی احترام کے جذبے سے ہی دنیا کو امن کا گہوارہ بنایا جا سکتا ہے۔ مغربی ممالک آزادی اظہار کے نام پر قرآن کی توہین بند کریں۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    Jobs Hiring

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

     اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں    9946622  (825)  1+   یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

     

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2023 @ urduworld.ca