138
جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے سائفر کیس کی سماعت کے لیے وزارت قانون کو خط لکھ دیا۔
خط میں آئندہ سماعت کے حوالے سے استفسار کیا گیا ہے کہ کیا پی ٹی آئی چیئرمین کو عدالت میں لانے کے لیے سیکیورٹی خدشات ہیں؟ چیئرمین پی ٹی آئی ایک اہم شخصیت اور سیاسی جماعت کے سربراہ ہیں، ان کی سیکیورٹی کو مدنظر رکھنا ہوگا۔
خط میں جج ابوالحسنات نے مزید کہا کہ سیکیورٹی خدشات نہ ہوئے تو سماعت جوڈیشل کمپلیکس میں ہوگی۔