۔ مسلسل محاصرے کے باعث شہریوں کو قحط جیسی صورتحال کا سامنا ہے۔
اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں غزہ کا بنیادی ڈھانچہ مکمل طور پر تباہ ہو گیا ہے۔ غزہ ایک بار پھر دنیا کے دیگر حصوں سے منقطع ہوگیا ہے کیونکہ مواصلاتی نظام اور انٹرنیٹ اور موبائل سروس معطل کردی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں
امریکی وزیر خارجہ کا اچانک دورہ غزہ، فلسطینی صدر سے ملے
دوسری جانب کیتھولک عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے غزہ میں جنگ بندی کے لیے خدا سے مدد کی اپیل کی پوپ فرانسس نے کہا کہ غزہ میں انسانی صورتحال انتہائی سنگین ہے۔ جنگ کا شکار ہونے والے بچوں کا مستقبل تباہ کیا جا رہا ہے۔ بچوں کے بارے میں سوچنا چاہیے اور تنازعات کو پھیلانے کے بجائے روکنے کے لیے کام کرنا چاہیے۔
مولانا فضل الرحمان جنگی علاقے غزہ کیلئے روانہ ہوگئے
ادھر وسطی افریقی ملک چاڈ نے بھی غزہ میں اسرائیل کے ہاتھوں فلسطینیوں کی نسل کشی کے خلاف احتجاجاً اسرائیل سے اپنا سفیر واپس بلا لیا۔