آزاد فلسطینی ریاست کی حمایت کرتے رہیں گے ،چین

ایک بیان میں چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ اسرائیل فلسطین تنازعہ پر چین کا موقف ہمیشہ مستقل اور واضح رہا ہے۔ چین اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق فلسطینی ریاست کی حمایت کرتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ چین فلسطین اور اسرائیل کے درمیان جاری تنازع کے حل کے لیے عالمی برادری کے ساتھ مل کر کام کرتا رہے گا۔

جب گزشتہ ماہ اسرائیل فلسطین تنازعے کے حل کے لیے امریکی وزیر خارجہ سے رابطہ کیا گیا تو چینی وزیر خارجہ نے کہا کہ چین بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی اور شہریوں کو کسی قسم کا نقصان پہنچانے کے کسی بھی عمل کی مذمت کرتا ہے۔

ہمیں فالو کریں