جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے ڈیرہ اسماعیل خان میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی بگڑتی ہوئی صورتحال افسوسناک ہےکے پی کے اور بلوچستان میں حالات ٹھیک نہیں، جمعیت علمائے اسلام اس وقت دہشت گردوں کی زد میں ہے. ہمیں نہیں لگتا کہ انتخابات ہو سکتے ہیں، الیکشن کمیشن کو ہماری درخواست پر غور کرنا چاہیے.
جے یو آئی کے سربراہ نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی کے امیدواروں کا یہ بھی کہنا ہے کہ وہ موسم اور امن و امان کی وجہ سے الیکشن نہیں لڑ سکتے جس سے دھاندلی کا راستہ کھل جاتا ہے. پاکستان اور افغانستان کا استحکام ایک دوسرے سے جڑا ہوا ہے جس سے دونوں ممالک کے درمیان عدم اعتماد پیدا ہو رہا ہے.
جے یو آئی کے سربراہ نے کہا کہ جہاں ضروری ہو وہاں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی جائے گی ہم اپنے علاقے کی مٹی سے ترقی کے لیے پرعزم ہیں.
92