اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ ہمیں ہمارا حق مل گیا، سپریم کورٹ کا فیصلہ تاریخ میں یاد رکھا جائے گا۔
بیرسٹر گوہر نے مخصوص نشستوں سے متعلق کیس کے فیصلے کے بعد سپریم کورٹ کے باہر پی ٹی آئی رہنماؤں کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم کہتے رہے کہ ہمارے حق پر ڈاکہ ڈالا گیا، جس پر سپریم کورٹ نے واضح کیا
انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کی فل کورٹ نے پی ٹی آئی کی مخصوص نشستوں پر منصفا نہ فیصلہ دیا۔ آج کا دن 25 کروڑ عوام، جمہوری قوتوں اور محب وطن پاکستانیوں کے لیے خوشی کا دن ہے۔ یہ فیصلہ تاریخ میں یاد رکھا جائے گا۔ .
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ آج فیصلہ 8 سے 5 کے تناسب سے دیا گیا، الیکشن کمیشن سپریم کورٹ کے فیصلے پر فوری عملدرآمد کرے، پی ٹی آئی کو امید ہے مخصوص نشستیں دی جائیں گی جس پر ہمارا الیکشن رکا ہوا ہے جلد از جلد کرایا جائے۔
شبلی فراز نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انصاف ہوگیا لیکن ہمیں پورا مینڈیٹ لوٹایا جائے ،علی محمد خان نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں ہماری سیٹیں اور عمران خان جیل سے باہر چاہیے ،کارکنوں اور پی ٹی آئی رہنمائوں کیلئے آج خوشی کا دن ہے۔
73