اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)سپریم کورٹ کے پانچ آٹھ اکثریتی فیصلے کے بعد تحریک انصاف کو قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی 77 میں سے 65 متنازعہ نشستیں ملنے کے امکانات روشن ہو گئے۔
سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد الیکشن کمیشن کی جانب سے تقسیم کی گئی کل 77 نشستیں متنازعہ قرار دی گئیں، جن میں قومی اسمبلی کی 22 اور صوبائی اسمبلیوں کی 55 نشستیں ہیں۔
اس سے قبل قومی اسمبلی میں خواتین کی کل 60 مخصوص نشستوں میں سے الیکشن کمیشن نے 40 نشستیں مختلف سیاسی جماعتوں میں تقسیم کی تھیں، جن میں سے 32 میں سے 20 پنجاب، 10 خیبر پختونخوا، 14 سندھ سے تھیں۔
الیکشن کمیشن نے بعد ازاں پاکستان مسلم لیگ (ن) کو 16، پاکستان پیپلز پارٹی کو 5 اور متحدہ قومی موومنٹ اور جمعیت علمائے اسلام کو ایک ایک نشست دی تھی۔
سپریم کورٹ کے سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد تحریک انصاف کو پنجاب میں مزید 27 نشستیں ملنے کا امکان ہے۔ تحریک انصاف کے پنجاب اسمبلی میں 108 ارکان ہیں، تحریک انصاف پنجاب اسمبلی میں خواتین کی 24 اور پنجاب اسمبلی میں تین اقلیتی نشستیں حاصل کر سکتی ہے۔
پاکستان تحریک انصاف کو خیبرپختونخوا میں 13 نشستیں ملنے کا امکان ہے۔
خیبرپختونخوا میں کل نشستیں 45 ہیں جن میں خواتین کی 21 اور اقلیتوں کی 4 مخصوص نشستیں معطل ہیں، یہاں پاکستان تحریک انصاف کو 10 اور اقلیتوں کی 3 نشستیں ملنے کا امکان ہے۔